Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مژھل سیکٹر میں آرپار گولہ باری،فوجی اہلکار ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 10, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کپوارہ+راجوری //راجوری اور پونچھ میں حد متارکہ پر اگرچہ گزشتہ روز کی فائرنگ اور گولہ باری کے بعد سکوت طاری ہے تاہم کپوارہ کا مژھل سیکٹر مسلسل آگ اگل رہا ہے اور اس سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائر نگ سے ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا جبکہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں کل شدید زخمی ہوا فوجی اہلکاربھی چل بسا۔راجوری اور پونچھ اضلاع میں اگر چہ حد متارکہ پر سکوت طاری تھاتاہم راجوری سے کافی دور شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹرکے کانگڑی پوسٹ علاقہ میںہندوپاک افواج کے گولے آگ برستے رہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مژھل سیکٹرکے کانگڑی پوسٹ علاقہ میں دیر شام گئے تک شلنگ جاری تھی اور شدید قسم کی گولہ باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے تھے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے سکھ یونٹ سے وابستہ ستنام سنگھ نامی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جس کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ پاکستانی سنیپر رائفل کا نشانہ بنا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی۔ادھرجموں صوبہ میں سرحدوں پر سکوت طاری ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مارٹر شل فوج کی ایک گاڑی پر گرنے کے نتیجہ میں ایک اہلکارموقعہ پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہواتھا۔ذرائع نے بتایاکہ 54آر آر سے وابستہ اہلکار نائیک پریم سنگھ گزشتہ روز اس وقت موقعہ پر ہی ہلاک اور اس کا ایک دوسراساتھی نائیک ہرویندر کمار یادو زخمی ہوا جب پاکستانی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک مارٹر شل ان کی گاڑی پر آن لگا۔اگرچہ ہرویندر کو فوری طور پرہیلی کاپٹر کی مدد سے آرمی ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہاںاس نے دم توڑ دیا۔بعدازاں دونوں فوجی اہلکاروں کی لاشیں ضلع ہسپتال راجوری لائی گئیں جہاں ڈاکٹروںنے ان کا پوسٹ مارٹم کیا اور پھر انہیں آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے فوج کے حوالے کردیاگیا۔پریم سنگھ کا تعلق ریاست راجستھان جبکہ ہرویندر کاتعلق اترپردیش سے تھا۔خیال رہے کہ پچھلے لگ بھگ دو ماہ سے حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس دوران کئی فوجی اہلکار اور کئی عام شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ گزشتہ روز کی کشیدگی کے بعد اگر چہ حد متارکہ پر سکوت ہے تاہم لوگوں میں بدستور خوف و ہراس پایاجارہاہے ۔دریں اثناء مینڈھر میں بھی سکوت طاری رہاتاہم لوگ خودبھی گھروںمیں ہی محصور رہے اور اپنے مال مویشیوں کو بھی گھروں میں رکھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ میں انٹر اسکول زونل سطح کے مقابلے شروع
سپورٹس
آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال 16ویں روز بھی جاری کشتواڑ قصبہ کے گلی کوچوں میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کاخدشہ
خطہ چناب
سرنکوٹ سانگلہ سڑک بارش کے دوران نالے میں تبدیل لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا،نکاسی آب درست کرنے کامطالبہ
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?