سرینگر//مژھل فرضی جھڑپ میں ملوث 5 فوجی اہلکاروں کو فوجی ٹریبل کی جانب سے ضمانت کے فیصلے کو دھچکہ قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے اس فیصلے سے ادارے نے اپنی ساکھ کو ختم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینے میں ہی ادارے کی بڑائی تھی مگر اب نظام خود کو صحیح ثابت کرنے کیلئے کہتا ہے کہ انہوں نے خان ڈریس پہنی تھی اور اسلئے وہ دہشت گرد تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کسی شخص کو پٹھان سوٹ پہنے پر قتل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث فوجی کو ضمانت دیکر مذکورہ ادارے نے اپنی ساخت کھوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ٹریبونل نے جموں و کشمیر پولیس ، فوجی عدالت کی تحقیقات اور جنرل کورٹ مارشیل جن میں پانچ فوجیوں کو سزا دی گئی ہے کے فیصلے کو تبدیل کرکے مجرموں کو ضمانت دیکر انصاف کا قتل کیا ہے۔