عاصف بٹ
ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ جات مڑواہ و واڑون میں سبھی طرح کی سہولیات موجودہیں اور عوام کو گھبرانےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان باتوں کا اظہارایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے بتایا کہ علاقے میں اگرچہ ابھی بھی برف موجود ہیں لیکن اسکے باوجودعلاقے میں راشن، کھانے پینے کی دیگر اشیا ء،طبی سہولیات ،عملہ و دیگر دفاتر مسلسل کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ علاقے کا زمینی رابطہ گزشتہ دوہفتوں سے منقطع ہے لیکن ہوائی سروس مسلسل جاری ہے اور لوگ اسکا بھرپور فائدہ لےرہے ہیں جبکہ علاقہ میں کسی بھی طرح کی کوئی بھی میڈیکل ایمرجنسی نہیں ہے اور مریضوں کو ترجیحی بنیاد پر ہوائی سروس فراہم کی جاری ہے۔انکاکہناتھاکہ مڑواہ و واڑون کے علاقے مسلسل کئی ماہ تک زمینی سڑک رابطے سے مکمل طور منقطع ہوکررہ جاتے ہیں لیکن انتظامیہ علاقے میں بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کیلے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔