عاصف بٹ
کشتواڑ //جہاں پورے ضلع بھر میں پانی کہ عدم دستیابی کے سبب عوام سخت پریشان ہے وہی دورافتادہ علاقہ مڑواہ کی عوام بھی گزشتہ کی روز سے پانی کے عدم دستیابی کے سبب کئی طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئی ہے ۔نواپچی اے کی عوام نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ علاقہ کی لوگ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی عدم دستیابی کے سبب سخت پریشان ہے۔ ایک ہفتہ سے علاقہ میں پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور خواتین و مرد دوسرے مقامات سے پانی لانے پرمجبور ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ کے عارضی ملازمین نے محض چند افراد کو پانی فراہم کیا ہوا ہے جبکہ دیگر پورا علاقہ پانی کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہے جہاں ایک طرف گرمی سے عوام کا حال بے حال ہے وہی پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔مکینوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر انتظامیہ کی جانب ان کی مشکل کو جلدازجلد حل نہیں کیا گیا تو اس سلسلہ میں احتجاج شروع کیا جائے گا ۔دوسری جانب محکمہ کے ایک جونیئر انجینئر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شدت کی گرمی کی وجہ سے پانی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکل کو جلدازجلد حل کیا جائے گا ۔