سرینگر// ترال میں فوج کی طرف سے عام لوگوں کو تختہ مشق بنانے اور دکانداروں کی ہڈی پسلی ایک کرنے کے علاوہ جائیداد کو نقصان پہنچانے پر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مذمت کی۔بیان کے مطابق بار ایسو سی ایشن نے مڈورہ ترال میں فوج کی طرف سے لوگوں کو ہراساں کرنے اور جائداد کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات کا مطالبہ کیاتاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔ اس دوران بار نے پتھری بل،براکہ پورہ میں5مارچ2000کو 5شہریوں کو مارنے اور آج تک مجرموں کو سزا نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بار نے بی جے پی جنرل سیکریٹری امت شاہ کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا’بھارت پاکستان کی ہر گولی کا جواب بم سے دے گا“۔انہوں نے کہا کہ ہند پاک دو نیوکلیائی ممالک ہیںاور ایک دوسرے پر گولیاں یا بم برسانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگااور اس طرح کا اپروچ جنوبی ایشامیں صرف تباہی لائے گا۔بار نے کہا کہ ان کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کا دائمی حل پرامن طریقے سے بامعنی مذاکراتی عمل میں ہے،جس میں کشمیری عوام کی خواہشات کا حترام کیا جانا چاہئے۔