کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے دور دراز علاقہ گزریال کے مڈل سکول میں آ ٹھویں جماعت میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر مڈل سکول گزریال محمد مقبول بٹ کے علاوہ اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کلسٹر سطح پر آ ٹھویں جماعت میں شامل مڈل سکول گزریال میں زیر تعلیم طلبہ نے امتیازی پو زیشن حاصل کر کے سکول کی کامیابی میں چار چاند لگائے اور اس کامیابی پر والدین کے علاوہ علاقہ کے لوگو ں نے مسرت کا اظہار کیا۔