بانہال // بانہال میں سٹیٹ ڈیزاسٹرریسپانس فورس ضلع رام بن کی طرف سے گورنمنٹ مڈل سکول ناگام ، بانہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سکولی بچوں اور مقامی لوگوں کو ناگہانی افات سے نمٹنے کیلئے تیاری اور دیگر طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔ اس موقع پر SDRF کے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ آف پولیس محمد ایوب زرگر نے وہاں موجود مقامی لوگوں اور سکولی بچوں کو ناگہانی حالات سے نمٹنے کیلئے انہیں ضروری تربیت دی اور ایسے حالات میں خود کو تیار کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وہاں موجود حاضرین کو زلزلوں ، سیلابوں اور ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کو طبی امداد بہم پہنچانے اور انہیں خطرے والے علاقوں سے صیحح سلامت باہر نکالنے اور بچاو کی دیگر تدابیر پر بھی روشنی ڈالی۔ مقامی لوگوں نے ایس ڈی آر ایف کی طرف سے منعقد کئے گئے اس فائدہ مند پروگرام کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہنگامی سے حالات سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی جانکاری کیلئے مزید کیمپوں کو منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔