مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//تعلیمی زون ٹنگمرگ کے گورنمنٹ مڈل سکول روات پورہ میں زیر تعلیم 130طلاب کیساتھ ساتھ سکول سٹاف کو بیت الخلا کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی سماجی کارکن فاروق احمد بتایا کہ اگرچہ اسکول کے احاطے میں ایک خستہ حال بیت الخلا موجود ہے تاہم یہ بیت الخلا ٹوٹ پھوٹ ہوکر اسقدر خستہ ہوچکا ہے کہ یہ قابل استعمال نہیں جبکہ بیت الخلا کی عدم دستیابی سے اسکول میں زیر تعلیم طلاب کو حاجت بشیری کے لیے دور دور تک بھٹکنا پڑتا ہے اورکبھی کبھار اس بھاگم دوڈ میں بچوں کو کلاس تک چھوٹ جاتا ہے۔ بیت الخلا کی عدم دستیابی کے متعلق اگرچہ باشندگان نے محکمہ ایجوکیشن کو تحریری طور مطع کیا تاہم مقامی لوگوں کے مطابق آج تک محکمہ نے اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ مقامی لوگوں نے سکول میں بیت الخلا کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور بیت الخلا تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اور ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔