مینڈھر// تعلیمی زون منکو ٹ کے سرکا ری مڈل سکول سمکن کی حالت نہا یت ہی خستہ ہے کیو نکہ سکول کی زمین پر کئی لو گو ں نے ناجا ئز قبضہ کیا ہوا ہے ۔سکول کی زمین دس کنال اور آٹھ مر لہ ہے جبکہ سکول کے قبضہ میں کچھ ہی کنال زمین بچی ہے اور با قی زمین پر لو گو ں نے نا جا ئز طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ محلہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ سکول میں بچو ں کی پڑ ھائی کی بھی خستہ حالت ہے کیو نکہ محکمہ کے اعلیٰ ملا زمین نے کئی اساتذہ دوسرے سکول میںا ٹیچ کئے ہو ئے ہیں جبکہ بچو ں کو پڑ ھا نے کیلئے سکول میں صرف تین اساتذہ ہیں۔مقامی با شند ے مکھنا چوہد ری نے بتا یا کہ سکول کی حالت خستہ ہے ،انہوں نے محکمہ مال کو ایک درخو است دی تھی کہ سکول کی زمین کی نشاند ہی کروائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ سکول کی چار دیواری کیلئے پیسہ آیاہواہے لیکن محکمہ مال کے ملازمین ٹال مٹول سے کام کررہے ہیں جس وجہ سے یہ کام نہیںہوپارہاہے ۔انہو ں نے کہا کہ سکول کے ایک کمرہ سے تین سال قبل طو فا نی با رشو ں سے کمر ہ کا ٹین اُڑ گیا تھا اور محکمہ دیہی تر قی نے اس کا دوبا رہ چھت نہیں ڈالا جس کی انکو ائری ہو نی چاہئے ۔