عاصف بٹ
کشتواڑ// امسال مچیل ماتا یاترا کی چھڑی خاموشی کے ساتھ سوموار کی شام کشتواڑ پہنچی جس دوران بڑی کم تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ سوموار کی شام مچیل ماتا کی چھڑی مبارک سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ڈوڈہ سے کشتواڑ پہنچی۔ پاڈر کے چسوتی علاقے میں رونما ہوئے سانحے کےبعد بڑی کم تعداد میں لوگ شامل ہوئے جبکہ امسال کوئی بھی شخص اسکے استقبال کیلئے نہیں آیا۔ خاموشی سےچھڑی مبارک دیرشام گوری شنکر مندر پہنچی جسکےبعد گوری شنکر مندر میں پوجا پاٹھ کی گئی اور یہ سلسلہ رات بھر چلتا رہا۔ آج صبح ماتا کی چھڑی مبارک کشتواڑ سے پاڈر کی طرف روانہ ہوگی جو دوروز بعد مچیل میں ماتاکے مندر پہنچے گی۔14اگست کو چسوتی میں رونما ہوئے افسوس ناک واقعے کے بعد یاتراکومعطل کردیاگیاتھا جسکے بعد یہ قیاس لگایاجارہاتھا کہ امسال چھڑی کو بھی نہیں لایاجائےگا۔ امسال ابتک قریب دو لاکھ شردھالوئوں نے مچیل ماتا کے درشن کئے تھےوہیں ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے یاتریوں کیلئے مکمل انتظامات کئے ہیں۔