Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اولنظم

’’مٹی کی صدا ‘‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 19, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
تمہیں کچھ یاد ہے اک دن !
سبھی رشتوں کو ٹھوکر مار کر نکلے تھے تم گھر سے
کئی اُمید کے ٹکڑے کُچل کر پاؤں کے نیچے
کسی کا پیار ٹُھکرا کر شہر کو لوٹ آئے تھے
کئی جذبات پگڈنڈی پہ بیٹھے آج تک یونہی
تُمہی کو یاد کرتے ہیں ، تمہاری راہ تکتے ہیں
تمہارے گاؤں کی خوشبو ، تمہارے کھیت کی مٹی
نہ جانے کیوں ترستی ہے تمہیں اک بار چھونے کو
کبھی اپنے بزرگوں کا تمہیں احساس ہوتا ہے
جنہیں تم چھوڑ آئے ہو تڑپنے کے لئے تنہا
جو اُنگلی تھام کر چلنا تمہیں اک دن سکھاتے تھے
تمہاری آہ  پر  کتنے  ہی جانے دُکھ اُٹھاتے تھے
وہی جھُریوں بھرے چہرے تمہیں آواز دیتے ہیں
صُبح سے شام تک ہاتھوں میں اپنے لے کے موبائل
ترستے کان ہیں اُن کے کبھی تم کال کر بیٹھو
مگر تم کو کہاں فُر صت کہ سونے کے جزیرے سے
پلٹ کر اُس طرف دیکھو! 
جہاں بچپن گُزارا تھا، جہاں احباب رہتے تھے
جہاں گُلک میں سِکے ڈال کر تم چھنچھناتے تھے
جہاں میدان میں تھے کھیلتے گِلی ڈنڈا مِل کر
جہاں کچے مکاں روح کو عجب فرحت بخشتے تھے
جہاں آنگن کُھلے تھے ،دل کُھلے تھے ، سرحدیں نہ تھیں
جہاں پر دل لُبھاتے تھے چناروں کے گھنے سائے
جہاں پر چوکڑی سجتی تھی گاؤں کے بزرگوں کی
جہاں حُقے کی نَے  دن کی تھکاوٹ دُور کرتی تھی
جہاں پر ہل چلایا تھا کبھی ذرخیز مٹی میں
جہاں  گھنگھرو بجا کر جھومتے تھے بیل کھیتوں میں
جہاں الہڑ حسینائیں کبھی پنگھٹ پہ آتی تھیں
جہاں مٹکے کو کنکر مار کر تم پھوڑ دیتے تھے
جہاں تڑکے سُریلے گیت کوئل گنگناتی تھی
جہاں سرسُوں مہکتی تھی ، جہاں فصلیں لہکتی تھیں
تمہاری بے رُخی پہ وقت بھی افسوس کرتا ہے
تمہیں اُن سے شکایت ہے، جنہیں تم بھول بیٹھے ہو
ذرا سوچو کبھی تم نے دو میٹھے بول بولے ہیں
محبت اُن میں بانٹی ہے ؟ یا آنسو اُن کے پونچھے ہیں ؟
تمہارے گاؤں کی مٹی تمہیں اتنا ہی کہتی ہے
پرائے شہر میں آکر محبت ڈھونڈھنے والو!
محبت اُن سے ملتی ہے ، جنہیں تم بھی محبت دو
ہزاروں کوششیں کر لو مگر اتنا سمجھ لینا
قبولے گی نہیں ہرگز تمہیں یہ شہر کی مٹی
ابھی کچھ شہر  میں باقی تمہارا آب و دانہ ہے
 
میری آغوش میں آخر تمہیں اک دن سمانا ہے
میری آغوش میں آخر تمہیں اک دن سمانا ہے
 
 
 
نٹی پورہ سرینگر ،موبائل:  9419463487
 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

دہشت گردی کی سرپرستی || پاکستان بے نقاب آپریشن سندور کا سہرامودی کے سر،صرف ملی ٹینٹ کیمپ تباہ کئے:امت شاہ

May 23, 2025
صفحہ اول

پاکستانی پروازوں کیلئے پابندی 23جون تک برقرار

May 23, 2025
صفحہ اول

دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا کشمیر پر پاکستان کیساتھ تنازعہ نہیں :جے شنکر

May 23, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?