مٹن میں فورسز کی توڑ پھوڑ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
اننت ناگ//مٹن اننت ناگ میں شبانہ تلاشی کارروائی کے دوران فورسز کے ہاتھوں املاک کی شدید توڑ پھوڑ اور لوگوں کی بلاجواز مارپیٹ کے خلاف لوگوں نے سڑک پر دھرنا دیکر احتجاجی مظاہرے کئے اور گاڑیوں کی آمدورفت مسدود کرکے رکھ دی۔ ٹکی باغ کرالہ پورہ مٹن علاقے میںجمعہ کودکانیں اور کاروباری ادارے احتجاج کے بطور بند رکھے گئے ۔اس دوران لوگوںکی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر آئی اور فورسز کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شب فورسز اہلکاروں نے گائوں میں داخل ہوکر تلاشی کارروائی کے بہانے رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیرات کی شدید توڑ پھوڑ کی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز نے بغیر کسی اشتعال یا جواز کے لوگوں کی زبردست مارپیٹ بھی کی ۔مظاہرین نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اورفورسز اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔احتجاجی دھرنے کی وجہ سے کھنہ بل پہلگام سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل رہی۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *