فیاض بخاری
بارہمولہ // بارہمولہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے لوگوں کو کافی پریشان کردیا ہے۔بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے میں حکام کی ناکامی نیلوگوں کو مایوس کیا ہے ۔ ٹماٹر اور مٹروں کو اب خریدنا لوگوں کیلئے مشکل بن گیا ہے ۔ محکمہ خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین کی جانب سے سبزیوں کے حقیقی نرخوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سبزی فروشوں کو اشیاء خوردونوش زیادہ فروخت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔جان محمد گوجری نامی ایک ڈیلر نے کہا کہ وہ ٹماٹر 120 روپے فروخت کررہے ہیں جو بازار میں 150 فروخت کیا جارہا ہے ۔
جبکہ مٹر ایک سو پچاس روپے ہول سیل فروخت کررہے ہیں جو بازار میں 180 سے 200روپے میں بیجا جارہا ہے ۔ فراش بین 170 ہول سیل فروخت کیا جاتا ہے جو بازار میں 200 روپے فروخت کیا جارہا ہے ۔ لیموں ہول سیل 90 روپے فروخت کیاجارہا ہے جبکہ بازار میں 120 سے ایک سو چالیس روپے فروخت کیا جاتا ہے۔
اس کے علاو ہ بیگن جو بیس سے تیس روپے بازار میں فروخت ہوتا تھا اب وہ 70 فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح سے دیگر کئی سبزیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب عام لوگوں خرید نہیں پارہے ہیں۔جو سبزیاں اور پھل زیادہ تر لوگ کھاتے ہیں وہ اکثر مہنگے فروخت ہوتے ہیں اور متعلقہ محکمہ کوئی کارروائی کرنے کی زحمت نہیں کرتا ہے۔