اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے مویشیوں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو تین سال بعد گرفتار کیاہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عمران احمد ولد محمد دین ساکنہ ہوجن رام بن کے خلاف ڈوڈہ تھانہ میں مویشیوں کی سمگلنگ کے الزام میں ایف آئی آر زیر نمبر 95/2021تحت دفعہ 188آئی پی سی درج کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مذکورہ شخص کو مفرور قرار دے کر گرفتاری وارنٹ جاری کئے جس کے بعد ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے ایس ایچ او پرویز کھانڈے کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی اور مفرور ملزم کی تلاش وسیع پیمانے پر شروع کی۔تمام وسائل کا استعمال عمل میں لاتے ہوئے آخر کار پولیس نے ضلع رام بن کے اکھڑال سے اسے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ مختلف جرائم میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی ڈوڈہ کی ہدایات پر خصوصی مہم شروع کی اور 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔