سرینگر/ /پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی اور صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے پولٹری اور ڈئیری شعبے سے تعلق رکھنے والے کسانوں کو ملک کی ترقیاتی یافتہ ریاستوں کی طرف روانہ کیا تاکہ انہیں جدید سائنسی طور طریقوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہو ۔کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی طرز زندگی بہتر بنانے کے لئے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں انہیں تمام طرح کی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیںتاکہ ان کی پیداواریت میں اضافہ کرنے کاعمل یقینی بنایا جاسکے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکیمیں اس سلسلے میں روبہ عمل ہے جن کی بدولت ریاست کے کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوسکے۔کوہلی نے امید ظاہر کی کہ کسانوں کا ایک گروپ باہر کے ریاستوں کا دورہ کرنے کے دوران مختلف ہنروں اور تجربات سے روشناس ہوں گے تاکہ وہ واپس آنے پر ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں خاطر خواہ کامیابیوں سے ہمکنار ہو۔میر ظہور نے کسانوںسے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں کو باہر بھیجنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے تاکہ کھیتی باڈی کے سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو جدید اور سائنسی طور طریقوں کی جانکاری حاصل ہو۔ بعد میں وزراءنے پشو پالن محکمہ کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور محکمہ کے مختلف ترقیاتی پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔