سرینگر//نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی کے ساجھیدار آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تازہ بیان کو ریاستی عوام کو علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے جموں وکشمیر کے ٹکڑے کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ریاست ان ناپاک عزائم اور اداروں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور وہ کبھی بھی دشمن عناصر کے ایسے منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیںگے۔ پارٹی ترجمان جنید متو نے آر ایس ایس کے ناپاک اداروں کو شرانگیز اور فتنہ پرور قرار دیا اور کہا کہ یہ پی ڈی پی ہی ہے جس نے ریاست میں بھگوا جماعتوں کو پیلٹ فارم فراہم کیا ۔ پی ڈی پی کی ہی مہربانیوں کی وجہ سے آج آر ایس ایس والے صوبہ جموں کے پیرپنچال اور خطہ چناب میں ہتھیار بند ریلیاں نکال کر مسلمانوں کو خوف زدہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھاجپا کی سرگرمیوں سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھگوا جماعتیں مل جموں میں 1947دہرانا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شرناتھیوں کو مستقل باشندگی دینا بھاجپا اور آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا رہا ہے ، جس کا مقصد یہاں کے آبادیاتی تناسب کو مزید بگاڑنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھاجپا پنڈتوں کے ساتھ جھوٹی اظہارِ ہمدردی کرکے ان کے جذبات کے ساتھ استحصال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور مفتی محمد سعید نے فرقہ پرستوں کا یہ دیرینہ خواب پورا کرکے دیا۔