ماسکو// صومالیہ کی راجدھانی موگادیشو میں گذشتہ روز ایک کیفے میں ہوئے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ رپورٹ صومالی گارڈین نیوز ویب سائٹ نے دی ہے۔
وزیر اعظم محمد حسین روبلے کے علاقائی رہنماو¿ں کے ساتھ قانون سازی اور صدارتی انتخابات کے شیڈول پر اتفاق کے کچھ ہی دن بعد ایک خودکش بمبار نے یہ دھماکہ کیا ۔
روبل نے القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ الشباب پر اس حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ مشرقی افریقہ کے کچھ حصوں میں یہ گروپ برسوں سے سرگرم ہے۔