عظمیٰ نیوزسروس
جموں//موسمی قہر کے بیچ جموں کے ادھم پور ضلع میں شوٹنگ سٹون کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے بعد ماں بیٹا لقمہ اجل بن گئے ۔ جموں کے ادھم پور ضلع کے مضافات میں ایک موٹر سائیکل جس پر ماں بیٹا سوار تھے شوٹینگ سٹون کی زد میں آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے ادھم پور ضلع کی تحصیل مونگری میں لنک روڈ پر موٹر سائیکل شوٹنگ سٹون کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پہاڑی سے گرا پتھر ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے دونوں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی رات تقریباً 9بجے، ہمیں مقامی لوگوں سے اطلاع ملی کہ پہاڑی سے ایک پتھر گرا ہے، جو ماں اور اس کے بیٹے کو لے جانے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی فوری موت ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی شناخت بدرو کے بیٹے رگھوناتھ اور بدرو کی بیوی شانو دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔