سرینگر//موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے شہر میں 103موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے مہم شروع کی ۔مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے شہر میں متعدد مقامامت پر چیک پوئنٹس قائم کئے جس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو ڈرائیونگ لائنسز کے بغیر پایا ۔ٹریفک پولیس کے بیان کے مطابق شہر میں اکثر و بیشتر موٹر سائیکل حادثے پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس نے ایسے موٹر سائکل سواروں کے خلاف مہم چھیڑ دی جس دوران 103موٹر سائیکلوں کو ضبط کیاگیا ۔بیان کے مطابق یہ مہم جاری رہے گی ۔دریں اثناءایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں نہیں دی جانی چاہئے۔ انھوں نے بتایاکہ بچوں کے گاڑیاں چلانے سے نہ صرف ان کو بلکہ دوسروں کو بھی خطرہ ہے۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔