Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

مون سون اور جِلدی بیماریاں،احتیاط اور علاج

Towseef
Last updated: July 24, 2023 2:21 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔جہاں اِن مہینوں میں برسات ہوتی ہے وہیں متعدد بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔تحقیق کے مطابق کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں مون سون کے موسم میں وائرل انفیکشنز کے ہونے کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے جس کی وجہ ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار کا بیکٹیریا اور انفیکشن کو پنپنے میں مدد دینا ہے۔

مون سون موسم کے دوران پیدا ہونے والی بیماریوں میں ’سیزنل انفلوائنزا‘ یعنی کہ موسمی زکام، ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی بخار، ہیضہ اور ہیپاٹائٹس اے (پیلا یرقان) سرفہرست ہیں۔ان سب میں سے زیادہ وبائی زکام، ہیضہ اور جِلدی بیماریاں بچوں اور بڑوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران عام روٹین سے ہٹ ہر فرد کو اپنی مجموعی صحت و صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس سے ناصرف بخار، پیٹ کی بیماریوں، وائرل اور انفیکشنز سے بچا جا سکتا ہے بلکہ جِلد کو بھی کیل مہاسوں اور پوڑے پِھنسیوں سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ مون سون موسم نارمل اور خشک جلد والوں کے لیے اتنا خطرناک ثابت نہیں ہوتا جتنا کہ چکنی جِلد والوں کے لیے، مون سون موسم میں جنہیں ایکنی کی شکایت پہلے سے ہو وہ مزید پریشان نظر آتے ہیں جبکہ صاف اور خشک جِلد والے بھی مخلتف جِلدی انفیکشنز میں گھِرے نظر آتے ہیں۔
ماہر ین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بیمار ہونے سے پچنے کے لیے سب سے پہلے تو اپنے گھر کو مکھیوں سے صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں، بعد ازاں اپنی صاف ستھرائی کے لیے کم از کم دن میں 2 سے 3 بار نہانا چاہیے، بار بار ہاتھوں اور چہرے کو دھونا چاہیے تاکہ جراثیم کے پجیلاؤ سے بچا جا سکے۔مون سون موسم کے جِلد پر منفی اثرات سے بچائو کیلئے درج ذیل تجاویز پر باقاعدگی سے عمل کر کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

1: چکنی جلد والے افراد کو دن میں 2 سے 3 بار ’سیلیسائیلک ایسڈ‘ والے محلول سے اپنا چہرہ دھونا اور نہانا چاہیے۔
2: چہرے کو ایکنی سے بچانے کیلئے برف سے چہرے پر مساج کریں، جب تک مون سون کا موسم رہے اس عادت کو نہ چھوڑیں۔
3: اس موسم میں ٹی ٹری آئل پر مشتمل محلول، آئل یا ٹونر جسم کے کھلے حصوں پر استومال کیا جا سکتا ہے، یہ مفید ثابت ہوگا۔
4: خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔
5: جسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے جلد کے مسام اضافی تیل خارج کرنے لگتے ہیں، اس دوران کیفین والے مشروبات جیسے کہ چائے، کافی، کاربونیٹڈ واٹر اور مسالے والی غذائوں سے اجتناب کریں۔
6: کھلے مساموں کو بند کرنے کیلئے جراثیم کْش پھٹکری کا پانی بنا کر چہرے اور جسم کے دانوں سے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
7: خشک جلد والے افراد گھر سے باہر جاتے ہوئے کسی اچھے اور لائٹ کم چکناہٹ والے موسچرائزر کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ آئلی سکن والے ایلویورا جیل لگا سکتے ہیں۔
8: آئلی اسکن والے افراد مون سون کے دوران کسی بھی قسم کی بی بی کریم یا موسچرائزنگ لوشن سے اجتناب کریں، میک اپ کم سے کم لگائیں اور جِلد کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بار بار دھوئیں اور خشک رکھنے کی کوشش کریں۔
9: مون سون موسم میں جِلد کو موسچرائز کرنا جلد کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس دوران کوئی اضافی باڈی لوشن یا مچھر بھگانے والے لوشن کے استعمال سے اجتناب کریں۔
10: یاد رکھیں اس موسم میں کوئی بھی سخت یا زیادہ کیمیکل پر مبنی بیوٹی پروڈکٹ اسکن پر ریش، لال دانوں یا جِلدی انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
تازہ ترین
چنار کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
تازہ ترین
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?