Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

’مونگ دال‘ کی کاشت کا وقت! | جولائی کے دوسرے ہفتے تک زراعت

Towseef
Last updated: June 17, 2025 11:50 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

سراج احمدملک

مونگ کا شمار خریف کی اہم فصلوں میں ہوتا ہے۔اس میں 20سے زائدفیصد پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذا کا اہم جزو ہے۔یہ دال زود ہضم ہونے کی وجہ سے مریضوں اور بچوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔مونگ کے پودوں کی جڑوں میں جراثیم ہوتے ہیں۔جوکہ ناڈیول (منکے)بنا کر ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے پودوں کو خوراک مہیا کرتے ہیں ۔مزید یہ کہ جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔مونگ کو نہری اور بارانی علاقوں میںیکساں طورپر کامیابی کے ساتھ کاشت کیا جاسکتا ہے ۔تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایک سال میں مونگ کی دو فصلیں ایک موسم بہار میں اور دوسری موسم گرما میں بڑی آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہیں۔

بہاریہ فصل پر خریف کی نسبت کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ کم ہوتا ہے۔مونگ کی فصل کماد کی بہاریہ کاشت اور مونڈھی فصل کے ساتھ مخلوط کاشت بھی کی جاسکتی ہے۔چاول کے علاقوں میں جہاں گندم یا ربیع کی کوئی دوسری فصل کاشت نہ ہو، اس رقبے پر بہاریہ مونگ کی کاشت زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔خوراک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالوں کی پیداوار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ۔دوسری فصلوں کی طرح دالوں کی پیداوار میں اضافہ ان کے زیر کاشت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ہی ممکن ہے۔

مونگ کی کاشت کے لیے میرا زمین موزوں ہے جبکہ کلراٹھی اور سیم زدہ زمین غیر موزوں ہے ۔مونگ کی فصل کم زرخیز زمین پر مناسب پیداوار دے سکتی ہے۔حسب ضرورت ایک یا دومرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیں۔اگر کھیت میں مڈھ وغیر ہ ہوں تو ڈسک پلو یا روٹا ویٹر چلا کر سہاگہ دیں ۔بارانی علاقوں میں مون سون بارشوں سے پہلے ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل اور دو مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو سہاگہ کی مدد سے ہموار کرلینا چاہیے۔مونگ کے پودوں کی تعداد 135000سے 170000ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کاشت کی جائے اس کے بیج کو نائٹروجن او رفاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اُگاو بہتر ہوتا ہے۔پودوں کی نائٹروجن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعد کی کاشت کی جانے والی فصل کو نائٹروجن بھی مہیا کرتی ہے۔موسم بہار میں مونگ کی کاشت مارچ کے پہلے ہفتہ سے آخر مارچ تک کی جاسکتی ہے ۔البتہ مارچ کا پہلا پندواڑہ اس کی کاشت کے لیے زیادہ موزوں ثابت ہوا ہے۔مونگ کی خریف کاشت آبپاش علاقوں میں 25مئی تا 15جون جبکہ بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے پر مونگ کی بوائی شروع کرکے جولائی کے دوسرئے ہفتے تک مکمل کرلی جائے۔مونگ کی کاشت کے لیے تروتر زمین میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کاشت کریں پودوں کا درمیانی فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں جبکہ بارش والے علاقے میں مونگ کو پٹڑیوں پر کاشت کریں۔آب پاش علاقوں میں پہلے پانی سے پہلے اور بارانی علاقوں میں اُگائو کے آٹھ دس دن بعد زائد پودے نکال کر چھدرائی مکمل کریں تاکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8تا10سینٹی میٹر رہ جائے۔

مونگ کی فصل کے لیے کھاد کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کے لیے زمین کا تجزیہ کرانا بہت ضروری ہے ۔زمین کے تجزیے کی عدم موجودگی میںکاشتکار محکمہ زراعت کے عملہ سے رہنمائی حاصل کریں اور تمام کھادیں بوائی سے پہلے آخری ہل کے ساتھ استعمال کریں۔مونگ کے لیے فی ایکڑ 9کلوگرام نائٹروجن،23کلوگرام فاسفورس اور 12کلوگرام پوٹاش جبکہ ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔مونگ کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے ۔جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مونگ کی پیداوار میں 25سے 55فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔مونگ کی فصل کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیاں اٹسٹ، مدانہ، کھبل،سوانکی، چلائی، ہزار دانی وغیرہ ہیں ۔بہاریہ مونگ کو تین چار دفعہ آبپاشی درکار ہوتی ہے۔پہلا پانی اگاو کے تین چار ہفتہ بعد اور دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور پھرایک یا دو پانی حسب ضرورت دو ہفتے کے وقفے سے پھلیاں بننے اور پھلیوںمیں دانہ بننے پر دیں ۔خریف مونگ کو دو تین دفعہ آبپاشی درکار ہوتی ہے ۔پہلا پانی اگاو کے تین چار ہفتہ بعد جبکہ دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور پھرایک پانی حسب ضرورت دیں۔اس دوران بارش ہونے کی صورت میں آبپاشی دھیان سے کریں ۔پانی کی کمی کی صورت میں اگر صرف ایک آبپاشی میسر ہو تو پھول اور پھلیاں بنتے وقت آبپاشی ضرور کریں اور زیادہ بارش کی صورت میں زائد پانی کے نکاس کا مناسب بندوبست کریں۔اور جب فصل کی 80سے 90فیصد پھلیاں پک جائیں تو فصل کو صبح کے وقت کاٹیں ۔فصل کو کٹائی کے بعد چھوٹی چھوٹی ڈھیریوں میں چند دن خشک کرنے کے بعد گہائی کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

کالممضامین

کاروبار کو آسان بنانے میں ٹیکنالوجی کا کردار تجارت

June 17, 2025
کالممضامین

زرعی زمین رہائشی کالونیوں میں تبدیل | تبدیلی کے معاشی اور ماحولیاتی اسباب

June 17, 2025
کالممضامین

بھارت کو عالمی سطح پر کھیل کود کا مخزن قوت بنانے کی سمت میں بڑھتے قدم زاویہ نگاہ

June 17, 2025
کالممضامین

خلاء میں بھارت کے آسمانی سفر کے 11سال اظہار خیال

June 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?