سرینگر//سرینگر میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے مومن آباد بٹہ مالو میں ایک سمگلر کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے کوڈین کی 65بوتلیں ضبط کیں۔ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو سے وابستہ پولیس پارٹی نے ایس ائی عبدالر رشید کی قیادت میں مومن آباد بٹہ مالو کے نزدیک ناکے کے دوران ایک ایکو وین زیر نمبر JK02BQ/3165سے تلاشی کے دوران65 بوتلیں نشہ ور ادویات (کوڈین فاسفیٹ ) ضبط کرکے گاڑی ڈرائیور (ڈرگ اسمگلر ) شعیب محمد پنڈت ولد نذیر احمد ساکن این آر کالونی بمنہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 39/2018,U/S 8/21 NDPS act اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ علاقے کے لوگوں نے منشیات کے خلاف پولیس کاروائی کی سراہنا کی ۔