اننت ناگ // مومن آباد میں فورسز اہلکاروں نے کیمپ کے باہر پر اسرار فائرنگ کی آوازیں سن کر ہوائی فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ مومن آباد میںجیک فیڈ کمپلیکس میں قائم 40 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کے باہر پر اسرار طور پر کچھ فائرنگ کی آوازیں آئیں جس کے بعد کیمپ کی حفاظت پر مامور فورسز عملے نے ہوائی فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شام دیر گئے 8بجکر 35 منت پر پیش آیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیمپ کے باہر کس قسم کی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔بعد میں فورسز کی بھاری تعداد یہاں پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔