سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سرکردہ رہنما ،حریت پسند شخصیت اور میرواعظ خاندان کے رکن رکین شہید مسجد مولوی مشتاق احمد کی 13ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شہید مسجد ، بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروقؒ سمیت دیگر جملہ شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور اس کے فوراً بعد ایک خصوصی تقریب میں شہید مسجد کو تنظیم اور تحریک کے تئیں موصوف کی بے لوث اور گراں قدر سیاسی خدمات کو تنظیم کے مرکزی زعما اورعہدیداروں نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا اور تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے تجدید عہد کیا۔