سرینگر//عوامی مجلس عمل نے میرواعظ خاندان کے ایک سرکردہ رکن مولوی شبیر احمدفرزند مرحوم مولوی غلام مصطفی کی پہلی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہا کہ مرحوم ایک جواں سال اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے جنکا گزشتہ سال دوران علالت جموں میں انتقال ہو گیا تھا۔تنظیم نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعائوں کے ساتھ ساتھ متعلقین سے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائوں کی درخواست کی ہے۔