سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے زیارت حضرت خواجہ زین الدین علی دار صاحبؒ (زیندار صاحب حبہ کدل) کے سجادہ نشین پیر ریاض احمد شاہ کے برادر اکبر پیرزادہ مشتاق احمد شاہ آف نگین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ مولانا نے وادی کے معروف حکیم خاندان آف عالی کدل حال ہمہامہ کے حاجی غلام جیلانی حکیم کے انتقال پر بھی زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے اور جمعیت کے تعزیتی اجلاس میں دونوں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے۔ اجلاس میں شاہ، حکیم، گانی اور کینگ خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔