سرینگر// اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے جمعرات کو خانقاہِ معلی پر حاضری دی اور نماز ظہر ادا کی ۔آگ کی واردات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عباس انصاری نے اس واردات کو اہلیان وادی کیلئے دلدوز سانحہ قرار دیا۔ان کے ہمراہ تنظیمی وفد نے زیارت شریف کے منتظمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔