عازم جان
بانڈی پورہ//معروف عالم دین، دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری اور عاملہ کے رکن،مظاہر العلوم کی مجلس شوری کے ممبر وآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ ممبر اور دارالعلوم دیوبند کے سرپرست مولانا رحمت اللہ قاسمی کی والدہ مسماۃ مصرہ بیگم دختر علی محمد میر قدوس میر زوجہ مرحوم حاجی محمدسیف اللہ میر ساکن بانڈی پورہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ اُن کی نماز جنازہ نبری پورہ مسجد جامع قدیم کے متصل جناز گاہ میں ارت دیر گئے ادا کی گئی جس کی پیشوائی مولانا رحمت اللہ نے کی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔اس دوران بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں سے لوگ کثیر تعداد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے نبری پورہ پہنچ گئے اوربعد اذاں مولانا رحمت اللہ قاسمی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ادھرجمعیت علما وائمہ مساجد کے قائدین مولانا رحمت اللہ قاسمی سے تعزیت کااظہار کیا۔ جمعیت کے تمام رہنمائوں مفتی محمد قاسم القاسمی اورامیر جمعیت حافظ عبد الرحمن اشرفی کے علاوہ تمام ذمہ داروں نے مولانا رحمت اللہ سے اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔