سرینگر//وادی کی متعدد دینی تنظیموں نے انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو کے ماموں الحاج شمس الدین لنکر ساکنہ لال بازار کی وفات پر تعزیت اور رنج وغم کااظہار کیاہے ۔ انجمن حمایت الاسلام کے سرپرست مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا عبدالحق اویسی ، نصرت الاسلام کے سیدالرحمان شمس، انجمن علمائے احناف کے صدر مولانا اخضر حسین نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے۔ اس سلسلہ میں مولانا قانونگو کے ساتھ تعزیت و موصوف کی وفات پر اپنی دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔