جموں// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر کورسز میں داخلہ جاری ہیں۔مختلف کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر دیے جارہے ہیں۔یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق وہ کورسز جن میں داخلہ بذریعہ امتحان دیا جائے گا اُن میں پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، مطالعات ترجمہ، عربی، فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، سیاسیات، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ تعلیم؛ انتظامیہ، کامرس؛ ترسیل عامہ و صحافت؛ کمپیوٹر سائنس؛ ریاضی اور حیوانیات)‘ ایم فل (اردو؛ انگریزی؛ فارسی؛مطالعات نسواں؛ نظم و نسق عامہ؛ تعلیم ؛ اور انتظامیہ) ‘پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (ایم بی اے؛ ایم سی اے؛ ایم ٹیک کمپیوٹرسائنس اور ایم ایڈ، انڈرگریجویٹ پروگرامس،بی ایڈ اور بی ٹیک اور پیشہ ورانہ ڈپلوما ، سیول انجینئرنگ ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ؛ الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی شامل ہیں۔اِن تمام کورسز کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍مئی مقرر ہے۔ آن لائین درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی قسم کی وضاحت کے لیے فون نمبر 040-23006612-15 ( extension (122یا ای میل [email protected] پر رابط پیدا کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار کے لیے لازمی ہے کہ وہ دسویں /بارہویں/ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں۔دریں اثنا یونیورسٹی میںمختلف پوسٹ گریجویٹ ، انڈر گریجویٹ، پیرامیڈیکل ڈپلوما اور سرٹی فیکیٹ پروگرامس، جزوقتی / متوازی ڈپلوما پروگرام اور رابطہ کورسز میںمیرٹ کی بنیاد پرداخلے دیے جارہے ہیں جن کی آخری تاریخ 9 ؍جولائی 2017 ہے۔ اردو، فارسی انگریزی اور عربی کا پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام سٹیلائٹ کیمپس لکھنو(اترپردیش) میں دستیاب ہے جبکہ اسلامک اسٹڈیز، معاشیات، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے سٹیلائٹ کیمپس سری نگرکشمیر میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی کالج آف ٹیچر ایجوکیشن حیدرآباد کے علاوہ بھوپال، سری نگر کشمیر اور دربھنگہ بہار میں بھی دستیاب ہے۔ اسی طرح بی ایڈ کے لیے سری نگر، دربھنگہ، بھوپال ، آسنسول ، اورنگ آباد ، سنبھل ، نوح اور بیدر میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ پالی ٹیکنیک کورسز سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ اور الیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما کی بنگلورو اور دربھنگہ کے پالی ٹکنک میں بھی تعلیم دی جارہی ہے۔