سرینگر//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیوسٹی نے اطلاع دی ہے کہ 8اپریل 2017 کو لئے جانے والے امتحانات اب 15اپریل 2017کو منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی کے سٹڈی سینٹر(099)کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ باقی تمام امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے ہی طے شدہ وقت اور جگہ پر لئے جائیں گے۔کشمیریونیورسٹی کے سٹڈی سینٹرمیں قائم کئے کیا گیا امتحانی مرکز(099)کو سی ٹی ای ( ایم ائے این یو یو) باغات برزلہ کے ایس ای آر ٹی اور ایس ای ایم کالج آف ایجوکیشن ہمہامہ ائیرپورٹ روڑ منتقل کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کی نوٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے علاوہ ریجنل سینٹر سرینگر میں بھی دستیاب ہے۔