جموں//مولانا آ زاد نیشنل اردو یونیورسٹی(مانو) کے نظام فاصلاتی تعلیم کے تحت چل رہے بی اے/ ایم اے/ سرٹفیکیٹ اور ڈپلوما کورسزکے سالانہ امتحانات 29 اکتوبر 2017 سے ہونے جا رہے ہیں۔ سالانہ امتحان کے لئے طلبہ اپنے ہال ٹکٹ متعلقہ اسٹڈی سنٹر سے 20 اکتوبر 2017 سے حاصل کریں۔ دریں اثناء اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے تحت چل رہے BA/ MA/ Diploma/ Certificate کورسز (2018 Batch) کے لئے داخلہ 17 اکتوبر 2017 تک جاری رہینگے۔