Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

موسم گرما۔راحت کے لئے باغبانی کریں مشورے

Towseef
Last updated: June 27, 2024 12:07 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

روبیہ شیخ

موسم گرما میں کرنے کے بہت سے کام ہوتے ہیں اور کئی پلان بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس موسم میں خواتین اپنی مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر باغبانی کی طرف توجہ دیں، جو آگ برساتے سورج، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور جھلسانے والی دھوپ کی شدت میں کمی کا احساس دلاتی ہے اور آپ راحت محسوس کرتی ہیں۔ جمالیاتی ذوق رکھنے والی خواتین گھر میں باغیچے کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہوتی ہیں لیکن اس شوق کی تکمیل انھیں موسم گرما میں مشکل معلوم ہوتی ہے۔ آج ہم اپنی تحریر میں کچھ ایسی تجاویز کا ذکر کرنے جارہے ہیں، جو موسمِ گرما میں باغبانی کے دوران پیش آنے والی مشکلات میں آپ کے لیے سود مند ثابت ہوں گی۔
� سلیقے اور قاعدے قرینے کے ساتھ منظم کیے گئے باغیچے میں گھاس ناگزیر ہوتی ہے لیکن جب موسم گرم ہونے لگتا ہے تو گھاس پات اُگنے لگتی ہے۔ یہ عمل اکثر اوقات آپ کے باغ کی خوبصورتی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، جسے روکنے کے لیے درج ذیل تجاویز پرعمل کریں۔
�بازار میں کئی طرح کی کھاد دستیاب ہیں، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے سے قبل باغبانی کے ماہرین سے مشورہ کرنا زیادہ بہتر رہتا ہے کہ کون سی کھاد آپ کے باغیچے کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔ بعض اوقات باغیچے کی خوبصورتی اور پودوں کی اقسام کے باعث ایک کے بجائے مختلف قسم کی کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھاد کی اکثر اقسام پودوں اور پھولوں کو مناسب غذائیت فراہم نہیں کرپاتیں
، اسی لیے بہتر ہے کہ کھاد کا انتخاب کرنے سے قبل ماہرینِ باغبانی کی رائے لے لی جائے۔
�موسم گرما جن سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بہترین تصور کیا جاتا ہے، ان میں پھلیاں، اجمود (شلجم نما پودا)، مکئی، مرچ، ٹماٹر، بینگن، کریلا، شملہ مرچ، ہری مرچ، توری، اروی، بھنڈی، ہلدی، کدو، آلو وغیرہ شامل ہیں۔ مٹی اور گرم دن کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سبزیوں کی کاشت بہترین رہے گی۔
باغبانی کے لیے بہترین مٹی وہ ہے جوبوئے گئے بیج کو تیزی سے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کی جانب مائل کرے۔ کاشتکاری کا عمل مٹی کو توڑنے، تمام غذائیت فراہم کرنے اور پودوں کے تمام حصوں تک پانی کو بہم پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔ مٹی کی تیاری کے حوالےسے زمین کا بالائی حصہ اہم ہے کیونکہ اسی حصے سے پودا پانی اورخوراک حاصل کرتاہے۔ اگر آپ کیاری میں پودا لگا رہی ہیں تو تقریباً ایک فٹ گہرائی تک زمین کو نرم اور بھربھرا کرلیں۔ اس میں سے پتھر، پلاسٹک اورکنکر وغیرہ نکال کر اچھی طرح صفائی کرلیں، پھر مٹی میں اچھی طرح کھاد ملا دینے سے یہ تیار ہوجائے گی۔بہار کے موسم کے بعد نرگس،سنبل اورڈیفوڈل(موسم بہار کا پھول ) مرجھانے لگتے ہیں۔ اگر آپ غور کریں کہ ان پودوںکی پتیاں پیلی ہونے لگی ہیں تو فوری طور پر ان کی کاٹ چھانٹ کردیں۔اس عمل کے ذریعے پودے یا پھولوں کے دیگر حصوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم، اگر پتے ہرے ہیں تو ان کی کٹائی ہر گز نہ کریں، نہ ہی انہیں پھول اور پودے سے علیحدہ کریں۔
�آپ کے پودے پیاسے ہیں یا نہیں، یہ جاننے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلی کو مٹی کے درمیان میں رکھیں اور دبائیں، اگر یہ نم محسوس ہو تو پانی مت دیں۔ لیکن اگر آپ کے باغیچے میں کنٹینر پلانٹ موجود ہیں تو انھیں پانی تب دیں جب وہ آپ کو خشک محسوس ہوں۔ موسم گرما کے دوران کنٹینر پلانٹ کو دن میں دو مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر دن میں دو بار پانی دینا مشکل ہے تو پھر ان پودوں کو کنٹینر سے کسی اور محفوظ جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں ۔
ماہرین کہتے ہیں کہ موسم گرما میں پھل دار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں کیونکہ سورج کی شعاعوںاورزیادہ گرمی کی وجہ سے ان کے پتوں کے مسام بند ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ضیائی تالیف (Photosynthesis)کا عمل صحیح طور پر نہیں ہوپاتا اور پودوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ نئے پودوں اور لگائی گئی سبزیوں کو بھی سورج کی تپش سے بچانے کی ضرور ت ہوتی ہے۔ ان پودوں کو50فیصد شیڈ کلاتھ (سائبان)، جالی کے پرانے پردوں یا کھجور کی چھال سے ڈھانپنے کا انتظام کریں، اس طرح یہ پودے سورج کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?