Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

موسم کابدلتامزاج اور ہمارا نکاسی نظام!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 وادی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر ضلعی صدر مقامات اور قصبہ جات کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے، جو ہمارےکمزور نکاسی نظام کی عکاسی کر رہا ہے۔ حالانکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تیز بارشیں ، جو اس موسم کے حوالے سے ماضی کی روایت رہی ہے لیکن اس کےباوجود بڑے بازاروں اور بستیوں میں نالیاں اس قدر پُر آب ہیں کہ جگہ جگہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو عبو ر و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ راہگیروں کےلئے سڑکوں پر چلنا مشکل ہوگیا کیونکہ سڑکوں پر دوڑتی لاتعداد گاڑیوں سے اس قدر چھنٹیں اُٹھتی ہیں کہ ان کےلئے اپنا لباس بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ ساری صورتحال دراصل ہمارے شہروں اور قصبہ جات میں نکاسی آب کے ناقص نظام کا غماز ہے، جو اُسی وقت اپنا چہرہ کھل کر دکھاتا ہے، جب موسمی حالات میں تبدیلی آتی ہے۔ڈرینوں اور نالیوں کی ساری خامیاں ایسے ہی صورتحال میں کُھل کر سامنے آتی ہیں۔ آج شہر میں متعدد علاقوں میں بڑی ڈرینوں کے ساتھ ملنے والی چھوٹی نالیوں کا پانی گلی کوچوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر چکا ہےکیونکہ بڑی ڈرینوں کی تعمیر کے وقت دونوں کی متناسب سطح پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی۔ لہٰذا اس عنوان سے دیکھا جائے تو بارشوں کا موسم ہماری سڑکوں، گلی کوچوں اور نالیوں و دڑینوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک قدرتی آڑٹ رپورٹ سے کم نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکمے اس ساری صورتحال کا جائزہ لیکر اُن خامیوں کی نشاندہی کریں جو اس کی وجہ بنتی ہیں اور موسم میں بہتری آنے اور تعمیراتی سیزن شرو ع ہونے کے بعد ان خامیوں کو دور کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ اس طرح ایک تو عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا اور دوسری جانب اخراجات کے درست استعمال کامزاج بھی پیدا ہوگا۔ فی الوقت گورنر انتظامیہ اتنا کچھ کرسکتی ہےکہ جن مقامات اور علاقوں میں زیادہ پانی جمع ہوتا ہے اور جہاں لوگوں کو زیادہ مشکلات درپیش ہوتی ہیں وہاں پانی کی نکاسی کے پمپ دستیاب رکھے جائیں تاکہ ضرورت کے وقت استعمال ہوسکیں اور لوگوں کی مشکلات میں تخفیف ہو۔ ظاہر بات ہے کہ اس کےلئے سرینگر میونسپل کارپوریشن ، مختلف میونسپل کمیٹیوں اور خاص کر میکنیکل انجینئرنگ ڈویژن کا کلیدی رول بنتا ہے۔ چونکہ یہاں کے موسمی حالات میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور روایتی موسمی مزاج میں تیزی کے ساتھ تغیر آرہا ہے، لہٰذا ایسی اور اس جیسی صورتحال کسی بھی وقت پیش آسکتی ہے، لہٰذا ن سارے امکانات کو زیر نظر رکھ کر نکاسی آب کے لئے ایک ہمہ وقت اور ہمہ جہت پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے پاس ایسی کوئی پالیسی اور اس کے نفاذ کےلئے بنیادی ڈھانچہ میسر ہوتا تو شاید سال2014کے سیلاب کے بعد سرینگر کی متعدد بستیوں میں کئی کئی ہفتوں تک پانی جمع نہ رہتا ۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی مکانات کو شدید نقصان ہوا اور جنکی تعمیر و مرمت میں لوگوں کا ذر کثیر صرف ہوا۔ مرکزی نکتہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بہ سبب تیزی کے ساتھ موسمی تغیر و تبدیل وقوع پذیر ہو رہا ہے اور ہماری سرزمین اس سے مبرا نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے ایک کثیر الجہت نظام ترتیب دیا جائے تاکہ کسی بھی غیر موزون صورتحال سے نمٹنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس کے لئے ہمارے ذمہ دار محکموں اور صیغوں کو ایسے حالات سے نمٹنے کےلئے دنیا میں موجود جدید نظام کا مطالعہ و مشاہدہ کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی غیر موزون صورتحال میں عوام الناس کی مشکلات کا ازالہ کرنا آسان ہو جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?