سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وادی میں موسم سرما کے لئے اشیاءضروریہ اوررسوئی گیس کی دستیابی کاجائزہ لیا۔انہوںنے پانپور میں بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ کرکے مختلف گیس ایجنسیوں کے نمائندوںکو ایل پی جی کاوافر سٹاک یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وادی میںایل پی جی کا دستیاب سٹاک 20دنوں کے لئے کافی ہے۔انہوں نے آئی جی ٹریفک کو ادھمپور اوررام بن کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایل پی جی سے بھری ٹرکوںکو ترجیحی طور وادی کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی۔صوبائی کمشنر لتہ پورہ میں ایف سی آئی کے گودام کا معائنہ کیا۔اس موقعہ پر انہیں بتا یا گیا کہ گوداموں میں وافر مقدار میں چاول،آٹا،گیہوں اوردیگر اشیا¿ خوردنی کا سٹاک موجود ہے اورقلت کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔بصیر احمد خان نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور کا دورہ کرکے وہاں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کاجائز ہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اورہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔بعد میں صوبائی کمشنر نے شالہ ٹینگ میں برف ہٹانے کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انہوںنے کہا کہ یہاں قائم کنٹرول روم دن رات کام کرنا چاہیے ۔ صوبائی کمشنرنے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جواہر نگر کا بھی معائنہ کیا اوروہاں بچوں کے لئے دستیاب گرمی کے انتظاما ت کاجائزہ لیا۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ناظم تعلیم،ڈائریکٹر خوراک ،رسدات وامور صارفین ودیگر آفیسران بھی تھے۔