Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

موسم سرما کی آمد اور جنگلی جانوروں کی بقاء!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور بالائی پہاڑوں اور جنگلی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس موسم میں جنگلی جانور اور و حوش کے غذاء کے حصول کے امکانات متاثر ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مجبور ہو کر انسانی بستیوں میں اُتر آتے ہیں ،جو بالآخر انسان اور وحوش کے درمیان تصادم آرائیوں پر منتج ہو کر ہر دم نایاب ہو رہے جنگلی جانوروں کےلئے نقصان دہہونے کے ساتھ ساتھ انسانوں کےلئے بھی پریشانیوں کا باعث بن جاتے ہیں۔تصادم آرائیوں کے ان واقعات میں اکثر اوقات دونوں جانب میںسے کسی نہ کسی کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ برس سرمائی ایام میں خطۂ چنا ب اور وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں بار بار ایسی صورتحال پیش آئی ہے، جو کسی بھی مہذب سماج کےلئے کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ لیکن یہاں محکمہ وائیلڈ لائف بلند بانگ دعاوی کے باوجود اس حوالے سے مجموعی طور پر بے حس نظر آتا ہے اور آگ لگنے پر کنواں کھودنے کی کوششیں کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ روش ترک کرکے پہلے سے تیار رہنے کی کوشش کی جائے۔ ظاہر سی بات ہے کہ جب پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کے بعد ان وحوش کے لئے غذا کے وسائل محدود ہو جاتے ہیں تو اُن کا قریبی بستیوں کی طرف رُخ کرنا ایک قدرتی امر ہے۔ ایسے میں دو اہم سوال اُبھر کر سامنے آتے ہیں۔ کیا جنگلات کی صورتحال اس قدر زبو ں ہوگئی ہے کہ فطرت کے توازن کا ایک اہم ستون گردانے جانے والے ان وحشیوں کےلئے وہاں خوردونوش کی صورتحال دن بدن دگر گوں ہو رہی ہے یا پھر انسانی بستیاں اس قدر جنگلات کے قریب پہنچ گئی ہیں کہ یہ وحوش اپنی آماجگاہوں میں انسانی گھس پیٹھ سے برافرختہ ہو کر ایسے حالات پید اکرتے ہیں۔ بہر حال دیکھا جائے تو دونوں صورتیں موجود ہیں۔ ایک جانب نہایت ہی سرعت کے ساتھ جنگلاتی اراضی سکڑتی جارہی ہے اور اس کے لئے ذمہ دارعوامل سے ہم مسلسل غفلت کے مرتکب ہوتے آئے ہیں۔ دوسر ی طرف انسانی آبادیاں بھی بہت تیزی کے ساتھ پھیل کر جنگلات سے متصل علاقوں سے رینگتے ہوئے جنگلات کی زیلی اراضی کے اندر گھستی جارہی ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے  حالات میں انسانوں اور وحوش کا متصادم ہونا لازمی ہے اول الذکر صورتحال کے لئے جنگل سمگلروں کا مافیا، جس میں سیاستدانوں اور انتظامی اہلکاروں کے مفادات مسلم ہوتے ہیں،بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کے حوالے سے بے محابہ تعمیراتی سرگرمیاں اور سلامتی کےلئے جنگلوں کے اندر سیکورٹی فورسز کی آمد و رفت ذمہ دارہے، جس کی وجہ سے ان وحوش کے مساکن متاثر ہوتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر انہیں اپنی آماجگاہوں سے منتقل ہونا پڑتا ہے۔ثانی الذکر صورت میں انسانی بستیوں کے بے ترتیب اور غیر منصوبہ بند پھیلائو نے جہاں زرعی اراضی کو بے بیان تباہی سے دو چار کر دیا ہے وہیں اب جنگلات سے متصل زیلی اراضی کو بھی زیر کرنے کا عمل جاری ہے ، جو بالآخر بچے کھچے جنگلات کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جنگلی جانوروں کی آماجگاہوں کے تحفظ کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر ، ایسے علاقوں کو انسان کی دست برد اور دخل اندازی سے محفوظ کیا جائے وگرنہ ماحولیاتی عدم توازن میں مزید سنگینی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ، جو کم ازکم کائناتی اصولوں کے بالکل برعکس ہے۔حالیہ ایام میں محکمہ جنگلات نے جموں کے کئی علاقوں میں جنگلاتی اراضی کی باز یابی کے نام پر کارروائیاں ضرور کیں، لیکن ان میں جنگلات کی  بحالی کے بجائےفرقہ وارانہ بنیادوں پر سیاسی انتقام گیری کے عناصر زیادہ نظر آرہےہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جنگلات سے متصل علاقوں میں اراضی کی باز یابی کو ترجیح د ی جائےنہ کہ شہروں کے اندر بر سہا برس سے موجود بستیوں کو نشانہ بنا کر جنگلات کی بحالی کے نام پر سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جائے۔ جموں وکشمیر جو صدیوں سے قدرت کی ان مہربانیوں سے مالامال رہاہے ، میں بھی آئندہ ایام میںتباہی کی صورتحال پیدا نہ ہو ، اس کے بارے میں یہاں کی حکومت اورعوام کو سنجیدگی اوردردمندی کے ساتھ غور وفکر کرنا ہوگا۔ ساتھ ساتھ محکمہ وائیلڈ لائف کو سرمائی ایام میں ان وحوش کی زندہ رہنے کی ضروریات کو خاطر میں لاکر مناسب بندوبست کرناچاہئے نیز کوئی قبیح صورتحال پیدا ہونے سے قبل عوام میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ایک ہمہ گیر مہم شروع کرنی چاہئے۔ محکمہ جنگلات کے ارباب حل عقد کو جنگلات بچانے کی کاروائی میں معقول انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اسے سیاسی اور فرقہ وار ہتھیار بنایا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?