محمد تسکین
بانہال// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جمعرات کی رات سے موسم بدلے گا اور بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور پیشگوئی کے عین مطابق صوبہ جموں کے رام بن بانہال سمیت صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا ہے اور دوپہر بعد سے ہلکے ہلکے بادل گہرے بادلوں میں بدلتے جارہے ہیں جو ہفتے کی علی الصبح تک بارشیں برس سکتی ہیں۔اس دوران جمعہ کے دن بھر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معمول کے مطابق دو طرفہ طور جاری رہی تاہم خانہ بدوش بکروال کی نقل و حرکت کی وجہ سے شاہراہ پر رام بن۔ بانہال سیکٹر میں کئی مقامات پر وقفے وقفے کا ٹریفک جام رہا بھی رہا تاہم ماضی کے کئی دنوں کی طرح اج کا ٹریفک جام ہلکا تھا۔