Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

موسمِ گرما، خطرناک بیماریاں:اسباب و علل فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: July 3, 2023 1:02 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

ڈاکٹر حرا طارق

موسم کی گرمی اور تپش آپ کو تھکا دیتی ہے اور قوت مدافعت بھی متاثر کرتی ہے۔ پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کا موسم جسم سے توانائی بھی چھین لیتا ہے۔ ماہرین وہ طریقے تجویز کرتے ہیں جن سے آپ گرمی کے موسم میں صحت متاثر ہونے سے بچ سکتے ہیں۔گرمی کے موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی چیز پیٹ اور نظام انہضام ہے۔ ہر سال بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے اپنے کھانے کی عادات اور غذا کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ گرمی کے موسم میں لاحق ہونے والی عام بیماریاں کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے۔

پیٹ کی بیماریاں : موسم گرما کے آتے ہی بچوں، بڑے اور بوڑھوں میں پیٹ سے متعلق متعدد امراض جنم لینے لگتے ہیں، جس کے چلتے گرمیوں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پیٹ، آنتوں اور معدے کے مختلف مسائل اور لو سے بچنے کے لیے چند مفید کاموں پر عمل کر کے ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں کے آغاز سے ہی پیٹ سے متعلق شکایات میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے، کیوں کہ گرمیوں میں بیکٹیریاز اور اس سے متعلق متعدد وائرسز زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ گیسٹرو اینٹریٹِس پیٹ کی بیماریوں میں اُبھرنے والی علامات میں سے ایک ہے۔ یہ پیٹ اور آنتوں میں ہونے والا ایک انفیکشن ہے۔ اس میں قے، دست اور پیٹ میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ اگر یہ زیادہ بڑھ جائے تو ڈائیریا یعنی اسہال کی بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

یرقان :گرمی کے موسم میں یرقان کی بیماری کافی عام ہے۔ یہ جگر میں پیدا ہونے والے انفیکشن سے ہوتی ہے۔ اس میں ظاہر ہونے والی علامات ذرد رنگت اور ذرد آنکھیں، متلی اور منہ کے ذائقہ میں کڑواہٹ ہیں۔ اس بیماری کی عام وجہ گندا پانی یا ناقص غذا ہوتی ہے۔

ٹائیفائیڈ : یہ اونچے درجے کا بخار ہوتا ہے، جس میں جسمانی تھکن اور کمزوری مرکزی علامات ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ میں درد، سردرد، دست اور الٹی بھی شامل ہیں۔ اس کی شروعات بھی گندے پانی کی وجہ سے ہوتی ہے اور گرمی کے موسم میں یہ بیماری بہت عام ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گرمی کے موسم میں بہت زیادہ پھیلنے والا بخار ٹائیفائیڈ ہوتا ہے اور یہ بخار ایک “سالمونیلاٹائفی” نامی بیکٹیریا کے سبب پھیلتا ہے اور اس کی وجہ گندا پانی اور گندےکھانے کا استعمال ہے۔

ٹائیفائیڈ کی علامات میں سے بخار کے ساتھ سر اور پیٹ میں درد اور موشن کا ہونا شامل ہے۔ ٹائیفائیڈ سے متاثر مریض کو مکمل آرام اور ہلکی سی صاف گھر میں بنی ہوئی غذائیں اور گھر میں اُبلے ہوئے صاف شفاف پانی پینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ٹائیفائیڈ کے دوران چائے، کافی اور کاربونیٹیڈ مشروبات سے گریز کرنا چاہیے۔ اس سے بچاؤ کے لیے صحت اور صفائی کا ہر ممکن خیال رکھنا چاہیے۔

فوڈ پوائزننگ : گرمیوں کے موسم میں فوڈ پوائزننگ کی بیماری زیادہ عام ہے۔ یہ خراب غذا کھانے سے ہوتی ہے، وقت پر ریفریجیریٹر میں نہ رکھنے والا کھانے میں بیکٹیریا کی وجہ سے زہر کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے یہ لازم ہے کہ آپ فریج میں رکھا کھانا کھائیں لیکن وہ کھانا دیر تک نہ رکھا ہو ، کیوں کہ وہ زیادہ دیر رکھنے سے زہر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اگر آپ اس کھانےکو استعمال کریں تو یہ فوڈ پوزنگ کے علاوہ اور بھی بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ یہ ناقص غذا کھانے کے چھ سے آٹھ گھنٹوں کے درمیان نمودار ہونے والا انفیکشن ہے۔

سر درد : طبی ماہرین کے مطابق الٹراوایلٹ شعاؤن کی نمائش کی وجہ سے بار بار سر درد اور مہاس کی گرمی میں ایک ایسی عام سر درد کی بیماری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ سے چہرے اور پٹھوں میں ضرورت سے زیادہ تناؤ سر درد کی وجہ بن سکتا ہے۔ دھوپ میں بہت زیادہ وقت گزارنا مائگرینوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

موسم گرما کی ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جب دھوپ میں باہر نکلیں تو سن گلاسس پہن کر باہر نکلا کریں اور اپنیے چہرے پر سن بلاک لگا کر باہر دھوپ میں جائیں اور اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا کریں۔
سن اسٹروک : سن اسٹروک میں جلد خشک اور گرم ہو جاتی ہے، پسینہ آنا بند ہوجاتا ہے۔ جسم کا درجۂ حرارت اور دل کی دھڑکن اچانک تیز ہونے لگتی ہے۔ سر میں شدید درد ہونے لگتا ہے، وہ افراد جو اپنا زیادہ تر وقت دھوپ میں گزارتے ہیں اور پانی کا استعمال کم کرتے ہیں۔پانی کی کمی سے لو لگنےکا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ سن اسٹروک میں نہ صرف پانی کی کمی ہو جاتی ہے بلکہ جسم کے نمکیات اور الیکٹرولائٹس کی بھی کثیر تعدار ضائع ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں نمکیات کی کمی کو دور کرنے کے لیے او۔آر۔ایس یا نمک ملا پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

ان بیماریوں سے بچنے کے لئے چند تجاویز : ٭ زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے جسم کی 90 فی صد بیماریوں کا مقابلہ بآسانی کیا جا سکتا ہے۔٭ غذا میں ریشہ دار اشیاء اور فائبر شامل کرنے سے نظام ہضم بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پھل، سبزی اور اناج ہضم کرنے میں آسان ہوتے ہیں اور معدے کو زیادہ مشقت نہیں کرنی پڑتی۔ فائبر قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔٭ جیسا کہ گرمی جسم سے پانی نچوڑ لیتی ہے، اس موسم میں چکنائی سے بھرپور اجزاء کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ غذا میں موجود چکنائی نہ صرف ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے بلکہ پانی کی کمی اسے ناممکن بنا دیتی ہے۔٭ کیفین یا کافی تاثیر میں گرم ہوتی ہے۔ اس موسم میں کافی کی مقدار کو کم کردیں۔ بہتر یہ ہے کہ باکل ختم کردیں۔ گرمی میں کافی کا استعمال پیٹ کے السر اور معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔٭ گھر سے باہر کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ صرف گھر کا بنا صاف کھانا کھائیں۔٭ باسی کھانا کھانے سے گریز کریں۔ اگر کھانا بنے ہوئے دیر ہوگئی ہے تو کھانے سے پہلے اسے چولہے پر ضرور گرم کریں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?