سرینگر /شہر سرینگر میں جمعرات کی صبح کچھ وقت کی بارش نے ہاہا کار مچادی کیونکہ نہ صرف لالچوک بلکہ شہر کے دوسرے علاقے کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں یہاں تک کہ پانی کئی دکانوں کے اندر بھی چلا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق شہر کا تجارتی مرکزلالچوک پانی کے اندر مکمل طور ڈوب گیا جبکہ راجباغ ،جواہر نگر اور کرن نگر علاقوں کا بھی بہت ہی برا حال تھا۔
سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھئے گئے اور بیشتر سکولی بچے یا تو سکول ہی نہ جاسکے یا وقت پر نہیں پہنچے۔
دریں اثناء ضلع انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کیلئے پمپ چالو کردئے ہیں۔