سرینگر/ڈوڈہ کی ضلع انتظامیہ نے بدھ کو موسلادھار بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کرلئے ۔
چیف ایجو کیشن آفیسر،طارق حسین خوجہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں اور پسیاں گر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے پیش نظر آج کیلئے سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط کے طور پسیاں گر آنے والے علاقوں سے دور رہنے کی صلاح دے رکھی ہے۔