لیڈس، 25 مئی (یو این آئی) کپتان ایون مورگن (107) اور معین علی (ناٹ آ¶ٹ 77 رن اور دو وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت چیمپئنس ٹرافی کی میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلا یک روزہ میچ 72 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلس میں آئندہ ماہ شروع ہونے والی چیمپئنس ٹرافی سے پہلے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقی ٹیم کے لئے یہ اہم پریکٹس سیریز ہے ۔ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو اس پر بھاری پڑگیا۔ انگلینڈ کے کپتان مورگن نے 93 گیندیں کھیل کر سات چوکے اور پانچ چھکے لگاکر یک روزہ سیریز میں اپنی گیارہویں سنچری بنائی ہے ۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس (61) اور ساتویں نمبر کے بلے باز معین (ناٹ آ¶ٹ 77 رن ) کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر 339 رنوں کا ایک بڑا اسکور بنادیا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 45 اووروں میں محض 267 رن بناکر آل آ¶ٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور آندیلے فیلوکوایو نے دو دو وکٹ لئے ۔مہمان ٹیم کے افتتاحی بلے باز ہاشم املہ نے 73 رن اور فاف ڈو پلیسس نے 67 رن بنائے ، کپتان اے بی ڈیویلیرس نے 45 رن بنائے ۔ لیکن مڈل آرڈر پوری طرح ناکام رہا۔ انگلینڈ کے کرس ووکس آٹھ اووروں میں 38 رن دے کر چار وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ مارک ووڈ اور لیام پلینکیٹ نے ایک ایک وکٹ لیا۔ عادل رشید اور معین نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ نچلے آرڈر میں 51 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنانے والے معین کو مین آف دی میچ چنا گیا ہے ۔ انگلینڈ نے تین میچوں کی اس سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ یو این آئی۔ دوسری جانب کپتان ایون مورگن نے ٹیم کے ا سٹار آل را¶نڈر بین اسٹوکس کی چوٹ کو زیادہ تشویشناک نہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی فٹ ہوکر میدان میں واپس آ جائیں گے ۔اسٹوکس کی یہ چوٹ اس لئے بھی قابل تشویش تھی کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور انگلینڈ کو یکم جون سے شروع ہو رہی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے ۔اسٹوکس کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔وہ چوٹ کے سبب کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر رہے ۔وہ میدان پر واپس آئے لیکن انہوں نے بولنگ نہیں کی۔انگلینڈ نے یہ مقابلہ 72 رنز کے بڑے فرق سے جیتا تھا۔مورگن نے میچ میں شاندار سنچری لگائی تھی ۔مورگن نے کہاکہ جب وہ میدان پر واپس آئے تو وہ بولنگ کے لئے فٹ تھے ۔ہم کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتے تھے اور اسی کے چلتے انہوں نے احتیاطا بولنگ نہیں کی۔ان کے گھٹنے میں ہلکی سوجن ہے لیکن سنگین چوٹ کا کوئی اشارہ نہیں ہے ۔ہم ان کی چوٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اچھی طرح سے پرکھنے کے بعد ہی ان کے میدان پر اترنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔یو این آئی۔