حلف برداری ممکنہ طور پر اتوار کو،وزارتی کونسل کی تشکیل پر مشاورت جاری
نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) آج یعنی جمعہ 7جون کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں اپنے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے والی ہے۔ تاکہ نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کیا جا سکے، جس سے ان کے تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کی راہ ہموار ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب اتوار 9 جون کو منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی تاریخ کی باضابطہ تصدیق آنا باقی ہے۔این ڈی اے کے رہنما کے طور پر نریندر مودی کے انتخاب کے بعد، اراکین پارلیمنٹ، اتحاد کی اہم شخصیات بشمول ٹی ڈی پی کے این چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی یو کے نتیش کمار، صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔
اتحاد کے کچھ ارکان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس ملاقات کے دوران، وہ انہیں ان پارلیمنٹیرینز کی فہرست کے ساتھ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پی ایم مودی کی حمایت کر رہے ہیں۔ادھربی جے پی اور جے ڈی یو نے کابینہ کی تشکیل پر بات چیت کی ہے۔جمعرات کو، مرکزی وزرا امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے وسیع بحث و مباحثے میں مصروف تھے کیونکہ پارٹی نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کوششیں شروع کی ہیں۔ یہ بات چیت جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر کی طرف سے ان کی پارٹی کو یونین کونسل میں نمائندگی کا باعزت حصہ حاصل کرنے کی کال کے درمیان ہوئی ہے۔ جے ڈی (یو) کے رہنما اور بہار کے دیہی ترقی کے وزیر شراون کمار نے کہا، “کابینہ میں جگہوں کے معاملے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی سربراہ نتیش کمار جی کریں گے۔ لیکن، یہ قابل احترام ہونا چاہیے۔”دریں اثناء، بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر بھی ملاقات کی جسے پارٹی کی مشق کے ایک حصے کے طور پر دیکھا گیا تاکہ ان کے وزارتی عہدوں میں حصہ لینے اور اتحادی حکومت کے لیے اپنی پارٹی کے اندر سے ممکنہ امیدواروں کو چننے جیسے مسائل پر اتحادیوں تک رسائی حاصل کی جائے۔ مخلوط حکومت کے سربراہ کے طور پر مسلسل تیسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کی تیاری کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے بدھ کو حکمران اتحاد کے اراکین کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس نے انہیں متفقہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کیا۔ میٹنگ میں منظور کردہ ایک قرارداد میں کہا گیا کہ این ڈی اے حکومت اپنے ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔