یوگی13اپریل کو آئینگے،کٹھوعہ اور ادہمپور میں چناؤی ریلیوں کا پروگرام
سرینگر // بی جے پی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 12اپریل کو جموں کا دورہ کررہے ہیں، جہاں بھی انتخابی اجتماع سے خطاب کریں گے۔پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو کٹھوعہ میں سیاسی ریلی سے خطاب کرنت والے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم مودی ادہمپور میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے رینہ نے کہا کہ وزیر اعظم جموں پہنچ رہے ہیں اور وہ 12اپریل کو ادہمپور میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کو امن کا گہوارا بنایا اور دفعہ 370کی منسوخی کے باعث یونین ٹریٹری میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی نے سبھی تیارہاں مکمل کرلی ہیں۔وزیر داخلہ کو 9اپریل کو جموں کا دورہ کرنا تھا لیکن انکا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو کٹھوعہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام ایک اہم سیاسی ریلی میں تقریر کرنے والے ہیں۔اس ریلی کو حکمت عملی کے مطابق جموں و کشمیر میں بی جے پی کے انتخابی امکانات کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں۔بی جے پی کے لیے سب سے اہم اسٹار مہم چلانے والوں میں یوگی آدتیہ ناتھ بھی ہیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا اپنی آبائی ریاست سے آگے نکلنے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ جموں اور کشمیر کے انتخابی میدان میں دی گئی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔اتر پردیش میں کئی اہم ذمہ داریوں کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ نے کٹھوعہ آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یونٹ نے ان سے درخواست کی تھی۔” بی جے پی یونٹ چاہتی تھی کہ یوگی آدتیہ ناتھ کٹھوعہ کا دورہ کریں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ بہت مقبول ہیں اور ایک بڑی بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں” ۔ایک اور بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یوگی کو جموں و کشمیر لانے کی سب سے بڑی وجہ بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت ہے۔فیصلے کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے رہنما نے کہا، ”بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ جموں اور کشمیر کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے ہر موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔