نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) سوچھ بھارت ابھیان کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کوڑا کرکٹ کو ردی نہیں بلکہ وسائل خیال کرتے ہوئے اس کا انتظام کی نئے طور طریقوں پر کیا جانا چاہئے ۔ مسٹرنریندر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چار ہزار شہروں میں ٹھوس اور گیلے فضلات کے لئے الگ الگ کوڑیدان رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اسے عالمی یوم ماحولیات 5 جون سے لاگو کیا جائے گا۔ٹھوس فضلات کے لئے نیلے اور گیلے فضلات کے لئے سبز باکس رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی کے ورسو ا ساحل سمندر اور جموں و کشمیر کے ریاسی بلاک کا ذکر کیا کہ ان دونوں مقامات نے عوام کے تعاون سے صفائی ستھرائی کی مثال قائم کی ہے ۔ مقامی خواتین کے تعاون سے ریاسی بلاک کو کھلے میں قضائے حاجب سے پاک قرار دیا جا سکا ہے جبکہ ورسوا ساحل سمندر کو شہریوں کے آپسی تعاون اور مہینوں کی محنت کے بعد صاف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف عوامی تحریک سے ہی ممکن ہوا ہے ۔