Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی کی روزگار اسکیم محض ایک جملہ، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ:راہل گاندھی

Mir Ajaz
Last updated: April 11, 2025 10:17 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے روزگار سے متعلق اسکیم کا اعلان ایک بار پھر حزب اختلاف کے نشانے پر آ گیا ہے۔ لوک سبھا میں رہنما اپوزیشن راہل گاندھی نے سخت تنقید کرتے ہوئے اس اسکیم کو محض ایک جملہ قرار دیا ہے اور نوجوانوں سے کیے گئے وعدے کو دھوکہ بتایا ہے۔راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم مودی نے بڑے طمطراق کے ساتھ روزگار سے جڑی ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ تو اس اسکیم کو ٹھیک سے متعارف کرایا گیا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد شروع ہو سکا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اس اسکیم کے لیے مختص 10000 کروڑ روپے کی رقم بھی واپس لے لی، جو اس بات کی علامت ہے کہ وزیر اعظم بے روزگاری جیسے سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ صرف بڑے کارپوریٹس کو فائدہ پہنچا کر، منصفانہ تجارت کو نظرانداز کر کے، پیداوار کے بجائے اسمبلنگ پر زور دے کر، اور دیسی ہنر کو پس پشت ڈال کر روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے جا سکتے۔ ان کے مطابق، کروڑوں نوکریاں پیدا کرنے کے لیے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، منصفانہ مقابلے کے لیے مارکیٹ کی تشکیل، مقامی پیداوار کے نیٹ ورک کو فروغ، اور باصلاحیت نوجوانوں کی تیاری ضروری ہے۔راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر حکومت کو واقعی روزگار سے دلچسپی ہے تو وہ بتائے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اعلان کردہ اسکیم کا کیا ہوا؟ انہوں نے طنزیہ لہجے میں پوچھا کہ کیا حکومت نے نوجوانوں کو ایک بار پھر محض انتخابی وعدوں کی نذر کر دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر دن ایک نیا نعرہ دیتے ہیں، لیکن ملک کے نوجوان آج بھی حقیقی روزگار کے مواقع کے انتظار میں ہیں۔اپنی بات کے آخر میں راہل گاندھی نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ صرف اڈانی جیسے ارب پتی دوستوں کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم آخر کب ان ارب پتی دوستوں پر سے توجہ ہٹا کر محروم طبقات کے نوجوانوں کو مساوی روزگار کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دیں گے؟

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

برصغیر

کوسٹ گارڈ کی شاندار کارکردگی | انڈمان کے ساحل پر پھنسے دو امریکیوںکو بچایا

July 11, 2025
برصغیر

کیرالہ میں آن لائن فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی | 286گرفتار، 61ہزار سے زائد بینک کھاتے منجمد

July 11, 2025
برصغیر

ملک بھر میں مانسون کا زور جاری | بارش سے کئی ریاستیں شدید متاثر | زرعی پیداوار اور معمولات زندگی متاثر

July 11, 2025
برصغیرتازہ ترین

مرکزی حکومت نے یونین ہوم سیکریٹری گووند موہن کی مدتِ کار اگست 2026 تک بڑھا دی

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?