سرینگر //دفعہ35اے پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم سے مل کر ریاستی وزیر اعلیٰ کا آرٹیکل 35اے پر بات کرنا کوئی بھی بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نے میٹنگ میں کیا کہا وہ سب سے اہم ہے ۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں عمر نے کہا کہ اگر محبوبہ نے وزیر اعظم سے ہر ایک چیز پر یقین دہانی حاصل کی تو جموں وکشمیر میں حالات سازگار کیوں نہیں ۔ عمر عبدللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے’’ معاف کیجئے ہم اب محبوبہ مفتی کی بات پر یقین نہیں کر سکتے جو انہوں نے وزیر اعظم نرندر مودی سے ملاقات کے بعد یقین دہانیاں کرائی ہیں ۔انہوں نے لکھا ہے کہ محبوبہ مفتی کو ملنے والی یقین دہانیوں کو پورا کیا گیا ہوتا تو آج ریاست جموں وکشمیر میں حالات سازگار ہوتے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ جو محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کے ساتھ ملنے کے بعد بولا ہے اُس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اہمیت اُس بات کی ہے کہ وزیر اعظم نے میٹنگ کے دوران محبوبہ مفتی کو کیا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس میٹنگ کا اہم حصہ صرف یہ ہے کہ وزیر اعظم نے میٹنگ میں کیا بولا ہے ۔