عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچ گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق شہر پورٹ لوئس کے ایئرپورٹ پر ماریشس کے وزیر اعظم نوین رام گولم اور تمام 34 نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔آپ کو بتا دیں کہ پی ایم مودی رات دیر گئے ماریشس کے دورے پر روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر جمع بھارتی کمیونٹی کے افراد وزیراعظم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔روانگی سے قبل پی ایم مودی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک ‘نئے اور روشن باب کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ماضی کی بنیاد پر مبنی ہوگا اور ہندوستان اور ماریشس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وہ 11 اور 12 مارچ کو ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام گولم کی دعوت پر ماریشس میں ہیں۔ اس دوران وہ وہاں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ماریشس کے نائب وزیر خارجہ نرسمہن نے کہا کہ تمام 34 وزرا نے پی ایم مودی کا خیرمقدم کیا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ‘شاندار تعلقات مضبوط ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ ماریشس کے دورے کے دوران وزیراعظم مودی ہندوستان میں بنائے گئے 20سے زیادہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔