وڈ نگر// وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار آج اپنے آبائی گا¶ں شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع کے وڈ نگر پہنچے نریندر مودی نے تقریباً چھ کلو میٹر لمبا اور ایک گھنٹہ سے زائد کا جذباتی روڈ شو کیا،اس دوران ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔مسٹر مودی بچپن کے اپنے اسکول'بی این ودیالیہ 'میں رکے اور وہاں کی مٹی کو پیشانی پر ملتے ہوئے اس سے تلک بھی کیا۔انہوں نے اپنی آبائی رہائش گاہ کے نزدیک واقع قدیم 'ہاٹکیشورمہادیو مندر' میں پوجا اور آرتی کے پروگرام میں شرکت کی۔کل دوروزہ دورے پر گجرات پہنچے مسٹر مودی راجدھانی گاندھی نگر سے صبح تقریباً ساڑھے نو بجے ہیلی کاپٹر سے وڈ نگر کے نزدیک گنجا میں ہیلی پیڈ پر اترے ۔ان کا روڈ شو طے نہیں تھا لیکن ہزاروں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر وہ اپنے گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر کھڑے ہوگئے اور روڈ شو کا سلسلہ شروع ہوگیا۔راستہ میں کچھ مقامات پر انہوں نے لوگوں کے استقبال کیلئے اپنے قافلہ کو بھی رکوالیا۔وہ پورے راستے ہاتھ ہلاکر ان کے استقبال کا جواب دیتے رہے اور لوگ ان پر پھول برساتے رہے ۔ان کاقافلہ وڈ نگر کے اس ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سے بھی گذرا جہاں وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ چائے بیچا کرتے تھے ۔حالانکہ وہ وہاں رکے نہیں۔17ستمبر 1950کو یہاں دامودر داس مودی اور محترمہ ہیرابہ کی کل چھ میں سے تیسری اولاد مسٹر مودی کے استقبال کیلئے ان کے اس آبائی گا¶ں ،جو اب کسی شہر کو بھی مات دیتا ہوا لگتاہے ،کو دولہن کی طرح سجایا گیا تھا۔وڈ نگر احمد آباد سے تقریباً100کلومیٹر دور ہے ۔یہ مہسانہ ضلع میں ہے جو پاٹیدار برادری کا گڑھ ہے ،جس کے ہاردک پٹیل کی قیادت والے ایک گروپ نے ریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک چھیڑ رکھی ہے اوراسی سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کررہے ہیں۔ مسٹر مودی نے روڈ شو کے دوران پہلا باضابطہ پڑا¶ اپنے بچپن کے اسکول کے پاس کیا۔ان کی ایک جھلک پانے اور استقبال کیلئے وہاں موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ تھی،جنہیں قابو کرنے کیلئے جدوجہد کرتے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان مسٹر مودی نے اپنے بچپن کے اسکول کی مٹی سے تلک کیا۔