عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کشمیر میں اسمبلی ا نتخابات کے آخری مرحلہ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا 28ستمبر کوایک اور دورہ جموں کے پیش نظر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ وزیر اعظم کے دورے سے قبل جموں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جہاں وزیر اعظم مودی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں کو فورسز تحویل میں دیا گیا ہے ۔جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں جموں کے سانبہ ،کٹھوعہ ،جموں اور ادھم پور اضلاع میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالنے ہیں جس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی جموں 28ستمبر کو وارد ہو رہے ہیں جہاں وہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ بی جے پی کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی 28ستمبر کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ انتخابی مہم چلائیں گے وہی وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی تشہیر کیلئے یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں کشمیر میں یہ چوتھی ریلی ہوگی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی 28ستمبر کو جموں وارد ہونگے اور وہاں وہ بی جے پی کے 20امید واروں کے حق میں ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔بی جے پی جموں و کشمیر کے سینئر رہنمائوں نے وزیر اعظم کی آمد سے پہلے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم اے ایم اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اورجموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی کے کارگزار صدر ست شرما نے ایم اے ایم اسٹیڈیم کا معائنہ کیا جہاں وزیر اعظم کا جلسہ منعقد ہونا ہے۔ رہنمائوں نے جلسے کے انتظامات، سیکورٹی اقدامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ترون چگ، جی کشن ریڈی اور ست شرمانے انتظامات پراپنے اطمینان کااِظہارکرتے ہوئے اُمیدظاہرکی کہ یہ ایک عظیم الشان ریلی ہوگی