Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی کا آئین کی روح کے مطابق ’نیا ہندوستان‘ بنانے کا اعلان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی آئین کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہم وطنوں سے اس پر لفظ بہ لفظ عمل کرنے اور اسی کی روح کے مطابق 'نیا ہندوستان ' بنانے کا اعلان کیا تاکہ سماج کے غریب، پسماندہ اور محروم طبقات کے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کی جا سکے ۔ مسٹر مودی نے آج یہاں 'من کی بات' کے 38 ویں ایڈیشن میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1949 میں آج ہی کے دن آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو قبول کیا تھا اور 26 جنوری 1950 کو یہ نافذ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہماری جمہوریت کی روح ہے . ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم آئین پر لفظ بہ لفظ عمل کریں۔ شہری ہوں یا ایڈمنسٹریٹر، آئین کی روح کے مطابق آگے بڑھنے ، کسی کو کسی بھی طرح سے نقصان نہ پہنچے – یہی آئین کا پیغام ہے ۔ آئین کے معماروں کے خیالات کی روشنی میں نیا ہندوستان بنانا، ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ آج کا دن آئین سازاسمبلی کے ارکان کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے اسے بنانے کے لئے تین سال تک سخت محنت کی تھی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہمارا آئین بہت وسیع ہے . شاید زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے ، فطرت کا کوئی ایسا موضوع نہیں ہے جو اس سے اچھوتا رہ گیا ہو۔ سب کے لئے مساوات اور سبھی کے تئیں حساسیت ، ہمارے آئین کی شناخت ہے ۔ یہ ہر شہری، غریب ہو یا دلت، پسماندہ ہو یا محروم طبقات ، قبائلی ہو یا عورت سب کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور ان کے مفادات کو محفوظ رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بابائے آئین ساز بھیم را¶ امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس آئین ساز اسمبلی ہا¶س میں اہم موضوعات پر 17 الگ الگ کمیٹیوں کی تشکیل ہوئی تھی۔ ان میں سے سب سے زیادہ اہم کمیٹیوں میں سے ایک دستاویزات کمیٹی تھی جس کے صدرکے طور پر انہوں نے بڑا اہم ادا کیا تھا۔ آج ہم ہندوستان کے جس آئین پر فخر کرتے ہیں،اس کو بنانے میں بابا صاحب امبیڈکر کی موثر قیادت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود ہو. چھ دسمبر کو ان کے ' مھاپرینروا دن' کے موقع پر، ہم نے ہمیشہ کی طرح ان کو یاد اور سلام کرتے ہیں۔ ملک کو خوشحال اور طاقتور بنانے میں بابا صاحب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر اعظم نے 15 دسمبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی حوالہ سے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے بیٹے سے ملک کے مرد آہن بنے سردار پٹیل نے ، ملک کو ایک لڑی میں کر کے غیر معمولی کام کیا تھا۔ سردار صاحب بھی آئین ساز اسمبلی کے رکن تھے . وہ بنیادی حقوق، اقلیتوں اور قبائلیوں پر بنی ایڈوائزری کمیٹی کے بھی صدر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم آئین ہے لیکن یہ ملک کیسے بھول سکتا ہے کہ آج ہی کے دن دہشت گردوں نے ممبئی میں حملہ کیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جان لی تھی۔ مسٹر مودی نے اس حملے میں جان گنوانے والے بہادر شہریوں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں سکتا۔یو این آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?